کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کا عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں پر بھرپور اعتماد کااظہار 

Published on July 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 671)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں پر بھرپور اعتماد کااظہار کرنے پراین اے263، پی بی 21، پی بی23اور پی بی 24سمیت صوبے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں کے عوام ، اتحادی جماعتوں ، حمایت کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر عوام نے پارٹی قیادت اور پالیسیوں پر جس اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پذیرائی دی وہ قابل قدر ہے پارٹی یقین دلاتی ہے کہ حقوق کے حصول کے لئے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونے دے گی ۔ اے این پی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں پی بی 21سے انجینئر زمرک خان اچکزئی ، پی بی23چمن سے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی اور پی بی24سے ملک نعیم خان بازئی کی کامیابی پر مذکورہ تینوں حلقوں سمیت تمام نشستوں پر پارٹی امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے والے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے 25جولائی کے عام انتخابات میں کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں پارٹی کو عام عوام نے جو پذیرائی بخشی وہ ہمارے لئے باعث اطمینان اور قابل فخر ہے تین حلقوں سے پارٹی امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ باقی حلقوں پر بھی پارٹی امیدواروں پر عوام نے نمایاں اعتماد کااظہار کیا ۔ پارٹی پی بی 21، پی بی23اور پی بی24سمیت پورے صوبے کے عوام ، پارٹی کارکنوں ، رہنماں ، اتحادیوں اور حمایت کرنے والے تمام افراد اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی انہیں کسی بھی موڑ پر مایوس نہیں کرے گی بلکہ ان کے ارمانوں کی تکمیل ، مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کے لئے موثر اور توانا آواز بلند کرے گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پر عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا وہ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے عوام کا یہ اعتماد ہمیں ایک دم سے حاصل نہیں ہوا بلکہ طویل محنت ،بہتر کارکردگی اورصبرآزما جدوجہد کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے پارٹی موقف اور پالیسی پر عوام کا اعتماد کااظہارہے اور ہمارے لئے مشعل راہ بھی ہے پارٹی یقین دلاتی ہے کہ ملک میں جمہوریت و جمہوری استحکام ، عوام عوام کو درپیش مسائل ، پشتونوں سمیت تمام اقوام اور چھوٹی اکائیوں کے حقوق کے حصول ، وسائل پر ان کے حق اختیار اور انہیں اکیسویں صدی کی تمام سہولیات دلانے کے لئے پارٹی اپنا کردار حسب سابق ادا کرے گی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes