ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری، ایک اور مریض دم توڑ گیا

Published on September 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 14 ہزار 663 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题