وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف کی بیماری پر کمی کا مظاہرہ کیا گیا،شاہد خاقان عباسی 

Published on March 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف کی بیماری پر کمی کا مظاہرہ کیا گیا حکومت نواز شریف کو پے رول پررہا کر کے ان کو مرضی کا علاج کرانے کا اختیار دے سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ نیا اور انوکھا پاکستان ہے جہاں وزیراعظم کسی معاملے پر بات کرنا پسند نہیں کرتا۔ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی بیماری پر کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ وفاقی حکومت نواز شریف کو پے رول پر رہا کر کے ان کی مرضی کے مطابق علاج کا اختیار دے سکتی تھی نواز شریف کی بیماری پر طنز اور سیاست کی گئی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں علاج کی مرضی سے ملک سے باہر جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اس حوالے سے عدالت نے فیصلے میں گنجائش رکھی ہے کہ اگر ضرورت ہو تو ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题