اسلحہ کے زور پر اغواء ہونے والی نابالغ لڑکی برآمد،ملزمان گرفتار

Published on September 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)چند روز قبل تھانہ چوچک کی حدود سے (ش)نامی لڑکی کو ملزمان نے ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے اغواء کر لیا تھاجس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ مغویہ کوجلد از جلد بازیاب کروایا جائے جس پر پولیس ٹیم نے شب ورو ز محنت کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اورروایتی طریقوں کی مدد سے مغویہ کوبرآمد کرواتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان میں غلام مرتضی، شکیل، مدثرجبکہ ایک ملزم ندیم عرف دیمی فرارہے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم چھاپے مارہی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمدفرقان بلال نے کہا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔قانون کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔کامیاب کارروائی کرنے پر ڈی پی او نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام دینے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme