آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان دوسرا میچ ’’آج‘‘ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی

Published on June 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا
برمنگھم (یو این پی) پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ (آج) بدھ کو جنوبی افریقا کے خلاف برمنگھم کے مقام میں کھیلے گی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت سے 124 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں دو دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں جو کوئی میچ نہیں جیت سکیں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 15 جون کو جبکہ فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes