ہونہار طالبعلموں کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on September 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ملکی ترقی کے لئے قابل،محنتی، علم و حرفت پر دسترس رکھنے والے افرادکی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں یہی پڑھے لکھے لوگ ملک و قوم کا اثاثہ اور سرمایہ ہیں پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد قوموں کی زندگی میں مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں تعلیمی ادار ے اور اساتذہ ہی نونہالوں کی کردار سازی اور انہیں مقابلہ اور مسابقہ کی فضا کے لئے تیار کرنے کا بھی فریضہ سر انجام دیتے ہیں ہونہار طالبعلموں کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کے پوزیشن ہولڈر بچے ادارے کا فخر ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نویں جماعت میں ساہیوال بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کو فی کس 10 ہزار روپے حوصلہ افزائی انعام،تحائف اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طالبعلموں کے والدین،اساتذہ کرام بھی موجود تھے ادارہ کی پرنسپل میڈم ثروت حسن نے سپاس نامہ پیش کیا اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج کی تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں کامیابیوں سے متعلق بتایا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سکول کی شاندار کار کردگی پر اطمینان کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام،طالبعلموں کی کردار سازی پر توجہ دیں اور انہیں جدید علوم سے آراستہ کریں دنیا میں بدلتے ہوئے رجحانات کو پیش نظر رکھ کر طالبعلموں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں رہنمائی کریں۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog