وطن واپسی کیلئے میری بدھ کی بکنگ ہے۔ سابق وزیر خزانہ

Published on September 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

لندن ( یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کی سیٹ بک کرالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی کیلئے میری بدھ کی بکنگ ہے، وزیراعظم کے ساتھ پاکستان جانا ہے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے، جس کے تحت سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔اس ضمن میں ہونے والی اہم ترین ملاقات میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اوراسحاق ڈار شریک تھے جہاں سابق وزیر خزانہ نے اپنی ملک واپسی کے منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا، ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل، معاشی چیلنجز سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی اور سینیٹ حلف کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes