پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ہرنائی میں گر کر تباہ،دو پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار 6 جوان شہید ہو گئے

Published on September 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ہرنائی میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کل رات بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حادثے میں دو پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار 6 جوان شہید ہو گئے۔ شہداء میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور میجر خرم شہزاد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک جلیل،صوبیدار عبدالوحید،سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی شہدا میں شامل ہیں۔میجر خرم شہزاد ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور اٹک کے رہائشی تھے،اٹک سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ میجر خرم شہزاد شہید نے بیٹی اور اہل خاندان کو سوگوار چھوڑا۔راولپنڈی کے رہائشی میجر منیب افضل شہید نے دو بیٹوں اور اہل خاندان کو سوگوار چھوڑا۔جبکہ 44 سالہ صوبیدارعبدالواحید نے تین بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت اہل خاندان کو سوگوار چھوڑا ہے۔پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہوا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes