پاکستان کا مستقبل بچوں کی صحت اور پولیو فری پاکستان سے جڑا ہوا ہے فرقان شبیر

Published on September 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

انسداد پولیو صرف سرکاری اداروں کی نہیں بلکہ معاشرہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے تیمور عبد اللہ
اوکاڑہ (یواین پی) پاکستان کا مستقبل بچوں کی صحت اور پولیو فری پاکستان سے جڑا ہوا ہے انسداد پولیو صرف سرکاری اداروں کی نہیں بلکہ معاشرہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے وطن عزیز کو اس مہلک مرض سے پاک کرنے کے لئے مشترکہ کاوشیں وقت کی ضرورت ہیں پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں کہ ہم پولیو کے خاتمہ کے لئے کی جائے جانے والی کوششوں کو کس طرح ثمر آور بنا رہے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ والدین، محکمہ صحت،علماء مشائخ،غیر سرکاری تنظیمیں،صحافی،وکلا اور خصوصاََمعاشرہ کے صاحبرائے لوگ مشترکہ طور پر آگے بڑھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کمیونیکیشن آفیسر یونیسیف برائے ساہیوال ڈویژن فرقان شبیر،تیمور عبد اللہ،زونل مینجر نیوٹریشن احمد سروش،یونیسیف کے نمائندہ،ڈاکٹر انٹا مالوجسٹ محمد اقبال اور ڈی او سوشل فرٹیلٹی محمد حفیظ نے 24 اکتوبر کو ہونے والے ورلڈ پولیو ڈے کے خدوخال،پس منظر،پیش منظر اور انسداد کے لئے ڈویژن کی سطح پر ہونے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔مقررین نے کہا کہ پولیو ایک مہلک اور لا علاج مرض ہے اور حفاظتی ویکسیئن ہی اس سے بچاؤ کا واحد حل ہے آیوڈین جسم کے مدافعتی نظام کے لئے اہم ترین ہے اور اس کی کمی بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے آیوڈین کی کمی چھوٹے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما کو متاثر کرتی ہے آیو ڈین ملے نمک کا استعمال ان پیچید گیوں سے بچانے میں معاون ہوتا ہے مقررین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لئے ماہرین کی آراء کی روشنی میں اپنا کردا ر نبھائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy