ون ڈش کی خلاف ورزی پر دو شادی ہالز کے مینجرز کوگرفتار اور مارکیز سیل کردیں؛صاحبزادہ محمد یوسف

Published on May 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے ایکشن لیتے ہوئے ون ڈش کی خلاف ورزی پر دو شادی ہالز کے مینجرز کوگرفتار اور مارکیز سیل کردیں۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے شہر بھر میں 24 شادی ہالز کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر کارروائی کی۔انہوں نے شادی ہالز مالکان ومینجرز کو واضح کیا کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں لہذا شادی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ہالز سیل اور مینجرز جیل میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ انسپکشن کا سلسلہ جاری اور اس ضمن میں زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog