آرمی چیف کی محمد بن سلمان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

Published on September 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کا وزیراعظم شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مملکت کا وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں مملکت کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy