بورے والا، چار افراد نے محنت کش کی بیوی کو اغواءکر لیا

Published on September 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

بورے والا (یواین پی) چار افراد نے محنت کش کی بیوی کو اغواءکر لیا تفصیلات کے مطابق ظفر کالونی کے رہائشی محنت کش عدنان نے بتایا کہ وہ ٹریکٹر ڈرائیور ہے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی نسرین بی بی ہسپتال سے دوائی لینے گئی تو اسے واپسی پر رجب علی سکنہ ظفر کالونی۔آصف۔عامر اور قاسم سکنہ موہنی روڈ لاہور نے اغواءکرلیا تلاش کرنے پر پتا چلا کہ اسے کار میں اغواءکر کے لے گئے ہیں اغواءکاروں کا پتہ چلنے پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس کاروائی نہ کرواو¿۔ تمھاری بیوی واپس کردیں گے لیکن بعد میں وہ میری بیوی واپس کرنے سے انکاری ہوگئے ہیں محنت کش مدعی مقدمہ عدنان نے آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او وہاڑی سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog