مفتاح اسماعیل بغیر قلمدان کے وفاقی وزیر تعینات رہیں گے

Published on September 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرکو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، مفتاح اسماعیل بغیر قلمدان کے وفاقی وزیر تعینات رہیں گے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ سمر قند اور دورہ نیویارک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، بیرون ملک دوروں میں وزیراعظم شہبازشریف کی چین، روس ، امریکا سمیت 10ممالک کے صدور سے ملاقاتیں ہوئیں، روسی صدر سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں بالخصوص توانائی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرکو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مفتاح اسماعیل فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، مفتاح اسماعیل بغیر قلمدان کے وفاقی وزیر تعینات رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy