فارو ق آباد،زرعی میڈیشن کے تاجروں کو گن پوائنٹ لوٹ لیا گیا

Published on September 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

فارو ق آباد (یو این پی )زرعی میڈیشن کے تاجروں کو گن پوائنٹ لوٹ لیا گیا،بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ بھٹیا نوالہ بشمولہ سچاسودا جاتری کہنہ روڈ کے رہائشی زرعی ادویات کے تاجر محمد رمضان بھٹی اپنے عزیز صدام حسین کے ہمراہ گھر سے نکل کر ڈیرہ حاجیانوالہ کی طرف جارہا تھے کہ تین کس مسلح موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے ان کو روکنے کیلئے ان کی طرف دو فائر کیئے جو زمین میں لگے،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان کو روک کران سے موبائل فون67ہزار روپے نقدی,ضروری کاغذات اور موٹر سائیکل 125ہونڈا نمبری ایل ای این 800چھین لیا اور فرار ہوگئے ہم نے 15پر کال کی پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس نے وہاں سے دو خول گولی پسٹل قبضہ پولیس میں لیئے تاہم ابھی تک ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题