چودھری نثار علی خان مان گئے نے حلف اٹھانے کا فیصلہ

Published on May 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملکی سیاست میں انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، وہ 24 مئی کو حلف اٹھائیں گے۔خیال رہے کہ چودھری نثار علی خان 2018ء کے الیکشن میں پی پی 10 راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے حلف اٹھانے کا فیصلہ اپنے حلقے کے ساتھیوں کی مشاورت سے کیا۔ اس فیصلے کا مقصد اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کے سوائے کچھ اور نہیں ہے۔اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کی جانب سے منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ آئین اور قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ جو حلف نہیں اٹھائے گا، وہ رکن پنجاب اسمبلی ہی نہیں رہے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ چودھری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار پیر کے روز دوپہر کو لاہور پہنچیں گے کیونکہ ان کی شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔خیال رہے کہ سینئر سیاستدان چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میری اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ حلقے کی خدمت کیلئے حلف اٹھانا ضروری نہیں حلقے میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog