صدر، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی اٹک دھماکے کی شدید مذمت

Published on August 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

5اسلام آباد(یو این پی)صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ پنجاب کی شہادت کو المناک سانحہ قرار دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھی اٹک دھماکے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔ وزیراعظم کی اٹک دھماکے کے منصوبہ سازوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ نے عظیم مقصد کے لئے قربانی دی۔ ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں کر سکتے۔ وزیر داخلہ پنجاب نے عظیم مقصد کیلئے قربانی دی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ دہشتگرد عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ گورنر سندھ عشرت العباد نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو فون کرکے شجاع خانزادہ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ شجاع خانزادہ بہادر انسان تھے۔ دہشتگردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题