خیبر پختونخوا کے کالجز، یونیورسٹیز میں نسوار اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

Published on November 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبرپختونخوا محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کے کالجز اور جامعات میں سگریٹ اور نسوار پر پابندی عائد کر دی، طلبہ اور شہریوں نے بھی فیصلے کو سراہا۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے کالجز اور جامعات میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، متعلقہ محکمے نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا۔صوبائی محکمے کی جانب سے اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کو ہر ماہ منشیات کے موضوع پر لیکچر دئیے جایئں، طلبہ سمیت شہریوں نے بھی فیصلے کو سراہا۔محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے بھی اس قسم کی ہدایات جاری کی جائیں تو معاشرے سے سگریٹ اور منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy