سٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ مہر تاج روغانی

Published on May 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

2
پشاور۔۔۔برازیل میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی سٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم آف پاکستان نے اپنے دورہ خیبر پختونخوا کے دوران ہفتے کے روز محکمہ سماجی بہبود اور چائلڈ پروٹیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی دعوت پر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس حیات آباد پشاور کا دورہ کیا اور وہاں پر خصوصی بچیوں کے ساتھ ایک رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے کہا کہ ہمیں اپنی فٹ بال ٹیم پر فخر ہے جنہوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ہم اپنے قومی ہیروز کی خیبر پختونخوا آمد پرانہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes