سڑکوں، پلوں و دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں صادق علی میمن

Published on September 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد و فوکل پرسن رین ایمرجنسی صادق علی میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت حالیب برشوں اور سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد سمیت ٹوٹ پھوٹ کے شکار سڑکوں، پلوں و دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے تاکہ متاثرین کو پریشانیوں سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارش اور سیلاب کے باعث ٹوٹ پھوٹ کے شکار ٹیل موری روڈ، جھرک اور ٹنڈو حافظ شاہ ڈسٹری کے معائنے اور جائزہ لینے کے دوران علاقہ مکین اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محمکہ آبپاشی اور روڈز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز اور ڈسٹریز کا فوری مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہو سکے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ پ پ رہنماء ڈاکٹر ستار دل، معشوق ببر، ممتاز میمن، غلام حیدر شاہ، اختر دل، عبدالواحد میمن، اللہ ڈنو ببر، غلام نبی ببر، کھمن دل، گلاب ببر اور دیگر علاقہ مکین و معززین بھی موجود تھے۔ بعد ازیں عبدالحمید میمن کی رہائش گاہ واقع غنی محلہ ٹھٹہ پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور اپنے غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme