کورونا کی موجودہ لہر سے بچاو کے لئے حکومتی ایس اوپیز پر عمل کریں عامر عقیق خان

Published on March 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر سے بچاو کے لئے حکومت نے جو ایس او پیز طے کئے ہیں ان پر عملد آمد سے ہی اس مہلک مرض سے بچا جا سکتا ہے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ تشویش ناک ہے ہمیں احتیاطی تدابیر کو ہر جگہ اور ہر حال میں اختیار کرنا ہے عوامی اجتماعات پر پابندی سمیت دیگر ہدایات پر عملدر آمد کروایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد کورونا ایس او پیز پر عملد رآمد کے لئے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتہائی ضرورت کی صورت میں گھر سے باہر نکلیں صرف گھر کے لئے ضروری سامان خریدنے کے لئے باہر نکلیں اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں کسی بھی دکان پر رش نہیں ہونا چاہیے بلکہ گاہک ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے ہوں عوام ان ہدایت پر عملد ر آمد کر کے اس مشکل وقت اور نازک صورت حال میں بہتری کے لئے تعاون کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes