عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا، گورنر سندھ

Published on February 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

کراچی (یو این پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر آشکار ہوچکا، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مزید روندا نہیں جاسکتا، کشمیریوں کے جذبہ حریت کو قوم سلام پیش کرتی ہے، کشمیری ماؤں اور بہنوں کے ساتھ بھارتی مظالم پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog