ضلعی انتطامیہ نے عید الاضحی کو خوشگوار بنانے میں بھرپورکردار ادا کیا رانا شکیل اسلم

Published on July 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر کے عوام کے لیے عید الاضحی کو خوشگوار بنانے میں بھرپورکردار ادا کیا ، عید کے ایام میں 309 لوڈر رکشہ جات ، ٹرالیاں اور راوی پک اپ کے ذریعے 1105 اہلکاران نے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 3748 ٹن کوڑا کرکٹ اور جانوروں کی آلائشوں کو 148 ڈمپنگ پوائنٹس پر تلف کیا ، تمام متعلقہ افسران عیدالاضحی پر ضلع بھر کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تینوں روز اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتے رہے تا کہ تا کہ شہریوں کی صفائی ستھرائی کے حوالہ سے شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے ان خیالات کا اظہار عید کے ایام میں ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹیوں ، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو اٹھانے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی تھیں ، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ نے تمام اربن سینٹرز کی جیومیپنگ کی اور درکار وسائل کو جیومیپنگ کرنے میں جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ، جس کی بدولت ہم موثر وسائل بروئے کار لانے میں کامیاب رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے ایام میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے آپریشن عید کے تینوں روز جاری رہا ، جس کے دوران ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسل کے لیول پر اہلکاران گھر گھر جاکر جانوروں کی آلائشوں کو اکٹھاکر کے ان کو مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس پر تلف کرنے میں مصروف عمل رہے ۔ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے مزید کہا کہ عوام الناس کی عید کو پر مسرت بنانے کے لیے ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے میونسپل سینٹری ورکرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں ، جنہوں نے اپنے اپنی چھٹیاں قربان کر کے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا اور ہمیں پرسکون اور خوشگوار ماحول میں عید منانے کا موقع فراہم کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题