عوام نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا: امیر مقام

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

7
پشاور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیر مقام کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے تباہ کر دیا ہے۔ میں عوام سے پوچھتا ہوں کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان ان کے صوبے میں کیا تبدیلی لے کر آئے؟ عمران خان کے کرپشن کو ختم کرنے کے وعدے کہاں گئے؟ امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان اور ان کے احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کر چکے ہیں۔ عمران خان ناکام ریلی میں مصروف ہیں۔ ہمارا جلسہ ثابت کریگا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں غیر مقبول ہو چکی ہے۔ عمران خان اور ان کی جماعت کیلئے نواز شریف کا ایک سپاہی ہی کافی ہے۔ اگر وزیراعظم نواز شریف آ جاتے تو تاریخ رقم ہو جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کیلئے کون خدمت اور کون انتشار کی سیاست چمکا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں عوامی فلاح و بہبود کے کسی منصوبے کا کہیں نام ونشان نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہے۔ خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے برباد کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy