سہ ملکی سیریز:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

Published on October 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

کرائسٹ چرچ(یواین پی)پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پہنچ چکی ہے، 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سہ ملکی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کریں گے۔پاکستانی سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 13 معاون سٹاف ممبران شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم(آج)جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں دوبارہ تربیت کا آغاز کرے گی۔پاکستان سہ ملکی سیریز میں اپنا دوسرا میچ 8 اکتوبر کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes