ہمیں اپنی خوش قسمتی پر ناز ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کے امتی ہیں ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا

Published on October 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی خوش قسمتی پر ناز ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کے امتی ہیں آپ ﷺ وہ ہستی ہیں جنہوں نے اخلاق ،محبت ،پیار ،نظم و ضبط ،پاکیزگی،ایفائے عہد ،حق و صداقت اور انصاف کے ابدی اصول ہمیں بتائے ہمیں توحید اور رب کعبہ کی عباد ت کے طریقے سکھائے آپ ﷺ کی حیات طیبہ اس کائنات کے لئے رحمت اور نور کا سر چشمہ ہے آپ ﷺ کی آمد سے دنیا میں ایک نے تمد ن کا آغاز ہوا ہے انصاف اور احسان پر مبنی معاشرہ تشکیل پایا اس کائنات میں رحمت و محبت آپ ﷺ کی برکت سے ہے ان خیا لات کا اظہارا نہوں نے عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ضلع کونسل ،ڈپٹی کمشنر آفس سمیت ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے مختلف دفاتر میں کی جانے والی لائٹنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جس ہستی کا دن منا رہے ہیں وہ کائنات کی سب سے بڑی ہستی ہیں آپ کی ذات کریم رحمت اللمسلین نہیں بلکہ رحمت اللعالمین ﷺہیں اگر کوئی نجات کا راستہ ہے تو نبی ﷺکا راستہ ہے سرکار ﷺ کی ذات کریم وہ ہے کہ خدا نے ایک لاکھ 24ہزار پیغمبروں کو جو صفات عطا کیں اور حضرت آدم سے لے کر قیامت تک عطا کیں وہ تمام صفات میرے آقاﷺ کی ذات میں جمع کر دیں ۔ڈپٹی کمشنر عرفا ن علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں خطاطی ،تقریری مقابلے ،نعت خوانی ،پینٹنگ اور قرات کے مقابلہ جات تسلسل سے ہورہے ہیں ہم نے جو تقریبات ضلع میں منعقد کی ہیں اور وہ ہماری حضور ﷺ کی ذات با بابرکات سے محبت اور عقیدت کی مظہر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog