قومی ائیر لائن نے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا

Published on October 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) قومی ائیر لائن نے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار 6 پروازیں استنبول کیلئے چلائی جائیں گی،4 پروازیں اسلام آباد سے اور 2پروازیں لاہور سے آپریٹ ہوں گی۔استنبول کیلئے پی آئی اے جدید طیارے ایئر بس 320استعمال کرے گا، ترکیہ پہنچنے والے مسافروں کو ترکش ائیر سیکوڈشئیرنگ کے ذریعے برطانیہ اور یورپ روانہ کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کی وجہ سے زیادہ تر پی آئی اے کے مسافروں کو استنبول پہنچایا جائے گا،استنبول ائیرپورٹ پر یورپ اور برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی کانٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ترکیہ کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے مسافروں کو سہولت اورکاروبار کے حوالے سے پی آئی اے کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes