موبائل نے فرانسیسی شہری کی زندگی کوبچا لیا

Published on November 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

444
پیرس(یواین پی)سچ کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اسکی ایک مثال پیرس حملوں میں سامنے آئی جہاں ایک فرانسیسی شہری دہشت گردوں کے حملے میں معجزاتی طور پر بچ گیا۔ فرانسیسی شہری سیلویسٹر نے بتایا کہ وہ اپنے موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران بم دھماکے سے نکلنے والا ایک بال بیرنگ سیدھا آ کر اس کے فون میں لگا اور وہ گر گیا۔ شہری سیلویسٹر نے مزید بتایا کہ اگر وہ فون پر بات نہ کر رہا ہوتا تو وہ اس وقت زندہ نہ ہوتا اور بال بیرنگ سر چیر کر گزر چکا ہوتا۔ واضح رہے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ریسٹورانٹس، کنسرٹ ہال اور اسٹیڈیم پر دہشت گردوں کے حملوں میں 160 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes