پاکستان نے 6 بھارتی ماہی گیروں کو بچالیا

Published on October 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments


کراچی(یواین پی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی ماہی گیروں کی جانیں بچالیں۔ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاک بھارت میری ٹائم بانڈری لائن کے قریب ڈوب رہے تھے، اور میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز نے دوران گشت ماہی گیروں کو ڈوبتے دیکھا۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق فوری ہنگامی امدادی کوششیں کی گئیں اور بھارتی ماہی گیروں کی کشتی کے عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے بچا لیا گیا۔ریسکیو کئے گئے ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے خوراک اور طبی امداد فراہم کی گئی، جس سے ان کی جسمانی حالت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔پی ایم ایس اے کے مطابق بعد ازاں ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریبی گشت کرنے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہاز میں منتقل کردیا گیا۔بھارتی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy