بیت المقدس کی اسلامی شناخت کوئی ختم نہیں کرسکتا، امام کعبہ

Published on December 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

ریاض(یوا ین پی)س امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اسلامی شہر ہے اور اس کی شناخت کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔ ٹرمپ کی جانب سے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے منتقل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ عبد الرحمان السیدس کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اسلامی شہر ہے اور اس کی یہ شناخت کوئی ختم نہیں کرسکتا۔سعودی اور الحرمین شریفین کے علماء کی نمائندگی کرتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ہے اور رسول اللہ ﷺ یہاں سے معراج پر روانہ ہوئے تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے معاملے میں سعودی عرب کا اصول مؤقف ہے ، مملکت اس معاملے میں کبھی اپنے نقطے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہم فلسطینوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ تین روز قبل 6 دسمبر کو امریکی صدر ٹرمپ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا وقت آگیا اور اس بات کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب امریکی سفارتخانے کو چند دنوں میں باقاعدہ طور پر یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog