گھی سیدھی انگلی سے نہیں تیڑھی انگلی سے نکلے گا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

Published on October 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) شیخ رشید کا عمران خان کی کال پر لال حویلی سے نکلنے کا اعلان ۔ ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہم کال دیں گے تو لوگ نکلیں گے، میں کہہ رہا ہوں گھی سیدھی انگلی سے نہیں تیڑھی انگلی سے نکلے گا، سیاست کو 72 گھنٹوں میں فائنل راونڈ میں داخل ہونا چائیے، اگر عمران خان نے کال دی تو لال حویلی سے نکلوں گا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں، مھجے 3 سے 4 دن پہلے چودھری شجاعت نے کال کی تھی اور کہا کہ ہم دونوں بھائی ایک ہیں۔ عمران خان کے خلاف جو مرضی آڈیو ویڈیو نکالیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، اسلام آباد کے اندر بھی 25 لاکھ لوگ ہیں لیکن اگر 50 ہزار آدمی بھی نکل آئے تو آپ کا کھیل ختم ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes