بے ضابطگیوں میں ملوث لاہور کی متعدد فلور ملز پر چھاپے ایک کروڑ روپے کے جرمانے عائد

Published on October 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

لاہور (یو این پی)ڈائریکٹر محکمہ خوراک شوزب سعید کی ہدایت پر ڈی ایف سی مظہر حسین بلوچ کی فلور ملز کیخلاف کارروائیاں جاری ڈی ایف سی مظہر حسین بلوچ نے بے ضابطگیوں میں ملوث لاہور کی متعدد فلور ملز پر چھاپے مار کر ایک کروڑ روپے تک کے جرمانے عائد کر دیئے،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظہر حسین بلوچ کا کہنا ہے کہ ان فلور ملز مختار سندر فلور مل پاور پیک فلورمل فرمان فلور مل پاک مکہ مدینہ فلور مل رفیق 1 فلور مل رفیق 2 فلور مل بحریہ فلور مل خورشید فلور مل سمیت دیگر فلور ملز کو ریکارڈ مین ٹین نہ رکھنے غیر معیاری آٹا بنانے اور بلیک میں آٹے کا کاروبار کرنے پر انکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے گئے،جن کارروائیوں کا تخمینہ لگایا جائے تو ایک کروڑ روپے رقم بنتی ہے ۔ڈی ایف سی مظہر حسین بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی فلور مل کو دو نمبری کرنے کی اجازت نہ ہے ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،انکا کہنا تھاکہ مل مالک چاہے جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو میں دو نمبری کرنے والوں کیخلاف مزید گھیرا تنگ کر رہا ہوں،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آٹا بلیک ہونے کی روک تھام کیلئے وہ ہر فیلڈ میں رہیں ۔اگر ایسی سرگرمیوں میں کوئی ملوث افراد پایا جائے انکے لائسنس منسوخ کیے جائیں اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لاہور شہر سے آٹا بلیک ہونے کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes