اوکاڑہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

Published on October 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

ڈی پی او اوکاڑہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جلوس اور ریلیوں کی مانیٹرنگ کرتے رہے
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)شہر بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا شہر بھر میں سارا دن جلوس ریلیوں اور میلاد کارواں کا سلسلہ جاری رہا شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول جلوس میلاد کارواں اور ریلیوں میں شامل ہوئے شہر بھر میں دودھ اور شربت کی سبیلوں کے علاوہ مختلف اقسام کے کھانوں کے دسترخوان بھی لگائے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چودھری محمد اشرف ۔پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جلوسوں اور ریلیوں کی مانیٹرنگ کرتے رہے جلوس اور ریلیوں کے اطراف ایلیٹ کمانڈوز کی گاڑیاں گشت کرتی رہی پولیس کی طرف سے تمام حفاظتی اقدامات عمل میں لائے گئے جلوس اور ریلیوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جہاں پر 100سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس اور ریلیوں کی لمحہ با لمحہ مانیٹرنگ بھی کی گئی تمام جلوس اور ریلیاں بحفاظت اختتام پذیر ہوئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog