سوشل میڈیا طلبہ کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، ماہرین

Published on September 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments


اسلام آباد (یوا ین پی) سوشل میڈیا طلبہ کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے اس لئے والدین کی طرف سے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کی نگرانی اور اس کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات مختلف شعبوں کے ماہرین کے تجزیوں پر مبنی رپورٹ میں کہی گئی۔ ماہر قانون دان ڈاکٹر ہما شاہین نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصاً طلبہ میں سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نوجوان سمجھتے ہیں کہ محض موبائل فون کا ایک بٹن دبا کر کسی سے بھی دوستی کی جا سکتی ہے اور اس آسانی سے اسے ختم بھی کیا جا سکتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔انہوں سے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال طلبہ کو متعددکام ایک ساتھ کرنے کا عادی بناتا ہے جس کے نتیجہ میں ان کی اپنے اصل اور اہم کام پڑھائی پر توجہ کم ہو جاتی ہے اور ان کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آئی ٹی ایکسپرٹ جاوید دانش نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کا ایک اور منفی پہلو یہ ہے کہ نوجوان اس کو بہت زیادہ وقت دینے کی وجہ سے اپنے ارد گرد موجود دوستوں اور رشتہ داروں سے میل جول کم کر دیتے ہیں۔چونکہ سوشل میڈیا پر روابط حقیقی روابط کے برابر نہیں اس لئے ان نوجوانوں میں معاشرے کے دیگر افراد سے روابط استوار کرنے کی صلاحیت بھی بتدریج کم ہوتی جاتی ہے۔سوشل میڈیا طلبہ کی تحریر کے معیار پر بھی منفی اثرات مرتب کررہا ہے اور سوشل میڈیا پر زیادہ فعال طلبہ کی اردو اور انگریزی تحریروں میں ہجوں اور گرامر کی غلطیوں کی بھرمار ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog