ہارون آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ مو سلا دھا ر با ر ش۔نشیبی مقامات زیر آب

Published on May 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

ran
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ مو سلا دھا ر با ر ش۔نشیبی مقامات میں پانی کھڑا ہو گیا۔سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ،تفصیلات کے مطابق ہا رو ن آ با د اور اسکے کے گردونواح میں گزشتہ شب اچانک تیز ہوا کے بعد موسلادھا ر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ، تاہم تیز بارش کی وجہ سے مناسب نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے سے کئی کئی فٹ پانی سڑکو ں پر کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہو کررہ گیا۔اور سڑکوں پر کھڑے پانی کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع )چوہدری لطیف اللہ کا کہنا ہے کہ ا س ہو نے وا لی با ر ش کی و جہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔کیونکہ کپاس کی فصل کی کسان متعدد بار بیجائی کر چکے ہیں جو ان بارشوں کی وجہ سے ضائع ہو چکی ہیں ۔اور ان حالیہ بارشوں سے آئندہ آنے والی فصل کپاس کو بھی شدیدنقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme