پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مجوزہ تجاویز پر ہاروں آباد میں پریشانی کی لہر

Published on December 27, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

\"2\"
ہارون آباد(یواین پی)حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2014سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چارروپے فی لٹر اضافے کی مجوزہ تجاویز اور امکانات پر ہارون آباد کے عوام میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام اس مجوزہ حکومتی اقدام کے ممکنہ اثرات کے حوالہ سے پریشان ہو چکے ہیں اگر حکومت نے یکم جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر اضافہ کر دیاتو اس سے مہنگائی کا بہت بڑا طوفان برپا ہو گا اور غریب عوام اس طوفان میں بہہ جائیں گے اور ان کی زندگیوں پر یہ پٹرول دھماکہ ہو گا موجودہ حکمرانوں نے پی پی پی کی حکومت پر مہنگائی کی باتیں کر کے اقتدار حاصل کیا مگر جو مہنگائی انہوں نے 6ماہ میں مسلط کی پی پی پی نے پانچ سال میں وہ ظلم نہیں کیے جو موجودہ حکمرانوں نے 6ماہ میں کر ڈالے ۔یہ باتیں چوہدری مستنصر حسین باؤ ،محمد عرفان نذیر ،حافظ محمد رحمان ،مدثر حسین،زین ندیم چوہدری ،محمد احمد چوہدری اور ریحان فیصل نے کیں انہوں نے کہا کہ یکم جنوری کو نیا سال آئے گا اور لگتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے نئے سال کی ابتدا کو بھی ظلم کے انداز سے منانے کا عندیہ دے کر عوام کو پیغام دیا ہے کہ ہمیں ووٹ دینے کا انجام بھگتو اور عوام حکمرانوں سے 6ماہ میں تنگ آچکے ہیں اور ان سے نجات کی دعائیں کرنے پر مجبور ہیں حکمرانوں کو عوام پر ترس کھانا چاہیے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جنوری کو اضافے کی بجائے کمی کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog