شائقین ڈراموں میں خواتین کو روتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں: مایا علی

Published on December 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

لاہور (یواین پی) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ شائقین ڈراموں میں خواتین کو روتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں ایک ٹرینڈ چل پڑا ہے کہ خواتین کو مظلوم اور روتا ہوا دکھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ دیکھا ہے کہ عام زندگی میں خواتین ویسی نہیں ہیں جیسا کہ ڈراموں میں دکھائی جاتی ہیں۔ حقیقی زندگی میں خواتین بہت مضبوط ہوتی ہے اور ان کے لیے اس کی مثال ان کی والدہ ہیں جو کہ ان کے لیے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ڈراموں میں خواتین کے معاشرے میں اصل کردار کو دکھایا جائے لیکن افسوس کہ جس ڈرامے میں خواتین کو روتا ہو ا نہ دکھایا جائے وہ ڈرامہ پسند ہی نہیں کیا جاتا۔ مایا علی ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں شہریار منور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy