قربانی کے جانور مہنگے؛ قیمتوں نے خریداروں کے ہوش اڑا ددیے

Published on June 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے، اس دفعہ منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کافی فرق دیکھا جارہا ہے، قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اشیاءخوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئےہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور 10 ہزار روپےمہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لئےمویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے، موسم کی سختیوں کے باعث مویشی منڈیوں میں خریداروں کا معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog