ماضی کی غلط پالیسیوں اور غیر قانونی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ حال کیا، سینیٹر شبلی فراز

Published on November 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں اور غیر قانونی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ حال کیا، ہمیں اداروں میں کام کرنے اور نہ کرنے والے ملازمین کے مابین تفریق کرنا ہو گی،ریڈیو پاکستان ملک و قوم کی آواز ہے،اس کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز منگل کو ریڈیو پاکستان پہنچے جہاں ڈی جی ریڈیو امبرین جان کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر اطلاعات کو بریفنگ دی گئی ۔وزیر اطلاعات نے حالیہ برطرف ملازمین کے نمائندگان سے ملاقات کی ۔ڈی جی ڈی ریڈیو اور دیگر حکام بھی موقع پر موجود تھے ۔ملازمین کے نمائندگان نے وزیر اطلاعات کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات کا کہناتھا ہمیں اداروں میں کام کرنے اور نہ کرنے والے ملازمین کے مابین تفریق کرنا ہو گی۔وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ برطرف ملازمین کے حوالے سے مکمل حقائق اور اعداد و شمار سامنے لائے جائیں۔ انہوںنے کہا برطرف ملازمین کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔ کوئی بھی سیاسی حکومت ملازمین کو نوکریوں سے نہیں نکالنا چاہتی۔ اداروں کو مضبوط بنانا، روزگار کا تحفظ اور فروغ وزیراعظم عمران خان کا وڑن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题