عید پر اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ‘ سیکڑوں اہلکار ڈیوٹی پر تعینات

Published on July 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

01
اسلام آباد (یوا ین پی) اسلام آباد میں عید اجتماعات پر سکیورٹی کےلئے پچیس سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عید پر وفاقی پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں مگر یہ اہلکار گلی محلوں میں نہیں ہونگے۔ شہری گھروں کی حفاظت خود کریں۔ وفاقی پولیس نے مساجد سے اعلانات کرا کے اپنا دامن چھڑا لیا۔ اسلام آباد میں عید کے 500 سے زائد اجتماعات کےلئے 2500 اہلکار تعینات ہونگے۔دوسری جانب عید کی چھٹیوں کے دوران تفریحی مقامات پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے 300 اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ ون ویلنگ روکنے کےلئے خصوصی سکواڈ جگہ جگہ ہوگا۔ رینجرز کے خصوصی دستے گشت کرینگے تو سکیورٹی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔آئی جی نے تمام اہلکاروں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عید پر فول پروف سکیورٹی کےلئے تمام انتظامات مکمل ہیں تاہم پھر بھی شہری محتاط رہیں کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی انتظامات کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog