سیلاب نے 24,000 اسکول تباہ کر دیے، ملالہ یوسف زئی

Published on October 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

کراچی (یواین پی) ملالہ یوسف زئی آج کل پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور سیلاب زدگان سے ملاقات کیلئے دورہ پاکستان پر ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ اس ہفتے، میں کمیونٹیز کا دورہ کرنے اور اس موسم گرما کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والی نوجوان خواتین اور اساتذہ سے ملنے کے لیے پاکستان واپس آئی ہوں، ایک اندازے کے مطابق سیلاب نے 24,000 اسکول تباہ کر دیے۔ان میں سے نصف سندھ میں تھے۔ تباہی حیران کن ہے۔ کچھ دیہات اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں، سکولوں، ہسپتالوں اور دکانوں کی مرمت اور تعمیر نو کے منتظر ہیں۔ اور نفسیاتی اور معاشی اثرات، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے مسائل کو اس طرح سے پیش نہیں کیا گیا، جس طرح کیا جانا چاہیے تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes