ظہوراسلام سے جہالت کاندھیراچھٹ گیا ۔مخدوم ارشاد

Published on November 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

NewUNN
اسلام سے انسانیت کوامن و سلامتی کا درس ملتا ہے ۔حاجی محمدرفیق
لاہور(یواین این پاکستان)م حاجی عبدالطیف ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے کہا ہے کہ چودہ سوبرس قبل ظہوراسلام سے دنیاکو جہالت کااندھیر وں سے نجات ملی ا ور انسانوں میں حقیقی خالق کی عبادت اورحقوق العبادپورے کرنے کاشعوربیدارہوا۔ اسلام دین فطرت اوردین کامل ہے جس سے انسانیت کوامن و سلامتی کا درس ملتا ہے، اسلامی امہ اللہ تعالیٰ کی رسی کومضبوطی سے تھام لے ۔خدانخواستہ اسلامی ملکوں کے درمیان انتشارسے اسلام دشمن قوتوں کوتقویت ملی گی ۔ اسلام دشمن پروپیگنڈاناکام بنانے کیلئے مسلم حکمران آپس میں بڑے پن اور درگزر کامظاہرہ کریں۔انسانی حقوق کے نام نہادعلمبردار معاشرے بھارت ،فلسطین اوربرمامیں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام پرکیوں احتجاج نہیں کرتے۔فلسطین ،کشمیر اور برما کے مسلمانوں کی صورتحال پراقوام متحدہ کی مجرمانہ جانبداری بھی ایک معمہ بن گئی ہے۔وہ حکیم حاجی عبدالطیف ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ حاجی محمدرفیق نے مزید کہاکہ اسلام دشمن ملکوں نے اپنے مذموم ایجنڈے کے تحت خاموش اتحاد کیا ہوا ہے مگرافسوس اسلامی ملک اسلام کودرپیش خطرات کے باوجود متحدہونے کیلئے تیارنہیں ہیں۔قرآن مجید کی تعلیمات سے انحراف نے ہمیں غیروں کامحتاج اورغلام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملکوں کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہودوہنودنے ایک خاص سازش کے تحت اسلامی ملکوں کے درمیان نفاق کابیج بویا،ہمیں اس فصل کوتلف کرناہوگا ،اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں کی نام نہاداناانہیں فناکردے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题