بارشوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے کی پیشن گوئی

Published on September 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

لاہور (یواین پی) بارشوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے کی پیشن گوئی، رواں سال موسم سرما طویل اور 2 ماہ ریکارڈ سردی پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے لاہور اور پنجاب میں بارشوں کے سلسلے کے داخل ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نیا سسٹم پنجاب کا رخ کرے گا، جو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش برسانے کا موجب بنے گا۔بارشوں کے اس سلسلے کے باعث موسم تبدیل ہو جائے گا، گرمی کی شدت ختم ہو جائے گی۔ تاہم رواں ماہ ستمبر کے آخری ہفتے میں مزید گرمی پڑنے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آخری ہفتے میں لاہور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ سردیوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناصرف رواں سال موسم سرما زیادہ طویل ہوگا، بلکہ موسم سرما کے دوران دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں سردی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题