بہاولنگر، تھانہ صدرکے علاقہ میں پولیس مقابلہ ۔سودی گینگ کا سرغنہ مقصودعرف سودی ہلاک

Published on September 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

Police-51
بہاولنگر (یواین پی)تھانہ صدرکے علاقہ میں پولیس مقابلہ ۔سودی گینگ کا سرغنہ مقصودعرف سودی ہلاک۔ملزم دودرجن سے زائدقتل سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔پل فورڈواہ کے رہائشی چوہدری اللہ دتہ کو قتل کرنے کے بعد مقدمہ کی پیروی کرنے والے مقتول کے بھتیجے چوہدری محمداحمدکو بھی قتل کردیاتھا۔سفاک ملزم نے اجرت پر فریداں بشیر کا ناک کاٹ کر زندگی بھرکے لیے اپاہج کر دیا تھا۔مقصودعرف سودی تھانہ سٹی کے 18تھانہ صدرکے 3تھانہ میکلوڈگنج کے 1مقدمہ میں اشتہاری تھا۔ڈی پی اومنتظرمہدی کی جانب سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں چلائی جانے والی مہم کے نتیجہ میں گزشتہ پانچ روزسے حوالدار محمد اعجاز اور حوالدارمحمود احمدمذکورہ ملزم اوراس کے ساتھیوں کے تعاقب میں تھے۔گزشتہ رات مخبرکی اطلاع پر تھانہ صدرمیں تعینات ڈبلیوڈبلیو مذکورہ حوالداران دیگر ملازمین کے ہمراہ اشتہاری گینگ کے تعاقب میں نکل کھڑے ہوئے ۔جھلن چشتیاں کے علاقہ میں رات کے آخری پہرپولیس کا ملزمان سے ٹاکرا ہوگیادونوں جانب سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں مقصودعرف سودی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی ظہور عرف بگی ، فیض عرف ڈھولی ، علی شیر عرف شیری اور دو نامعلوم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان کی فائرنگ سے اعجازشاہ اورمحمود احمدبھی زخمی ہوگئے مقابلے کی اطلاع ہوتے ہی ایس ایچ اوصدرجاویداخترگجربھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس ملازمین کو طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اشتہاری مقصود عرف سودی کی نعش بھی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچادی گئی۔چوہدری اللہ دتہ کو قتل کرنے کے بعد مقصودعرف سودی نے اجرتی بدمعاش کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا تھا ۔زرعی رقبے پرقبضہ کرنے اورچھڑوانے کی قیمت وصول کرتاتھا ۔سفاک ملزم نے مقامی زمیندارسے بھاری رقم وصول کر کے مورخہ13.02.14کومسماۃ فریداں بشیر دختر محمد بشیر موضع چک ہوتیانہ کا ناک کاٹ دیا تھا کیونکہ اس کا قصوریہ تھا کہ اس نے بااثرزمیندارسے شادی کرنے سے انکارکیاتھا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل ۔ ایک رائفل اور پسٹل 30بور برآمد ہوئے ۔

بہاولنگر،پرائیویٹ سکول کی چھت گرگئی ملبے تلے آکر دوطالبات جان گنوابیٹھیں
بہاولنگر (یواین پی)پرائیویٹ سکول کی چھت گرگئی ملبے تلے آکر دوطالبات جان گنوابیٹھیں۔15سے زائد طلبہ وطالبات شدیدزخمی ہوگئے۔انسانی جانیں ضائع ہونے کے بعد قانون حرکت میں آ گیا۔اسسٹنٹ کمشنر منچن آبادفائقہ سحرنے سکول بلڈنگ کوسیل کردیا۔مادرعلمی میں بچوں کو تعلیمی پیاس بجھانے کے لیے بچوں کو بھیجنے والے والدین لاشے دیکھ کربے ہوش ہوگئے۔منڈی صادق گنج میں خوف کی کیفیت ،سکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل منچن آباد کے علاقہ منڈی صادق گنج میں قائم ایم اے جناح پبلک سکول کی خستہ حالت عمارت کی چھت اس وقت زمین بوس ہوئی جب سینکڑوں طلبہ وطالبات تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔چھت کاملبہ گرنے سے تیرہ چودہ سالہ دوطالبات دم توڑگئیں جبکہ 15سے زائد بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں نکال کرابتدائی طبی امداد دی گئی ۔آر ایچ سی منڈی صادق گنج میں ایمرجنسی نافذکیے جانے کا سماں قائم رہا۔والدین اپنی معصوم بیٹیوں کی نعشوں پر نوحہ کناں تھیں اس واقع نے منڈی صادق گنج کے علاقہ کو خوف اورغم میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے۔اگرچہ اس حادثہ کے بعد کو سیل کرنے کا خیال انتظامیہ کو آگیااگربروقت خستہ حالت بلڈنگ کانوٹس مقامی انتظامیہ اورپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے لیا جاتاتوشایدیہ وقوعہ ہی رونمانہ ہوتا۔ابھی تک سکول مالک کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog