گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی مکہ مکرمہ میں روہنگیا مسلمانوں کے اعلیٰ سطعی وفد سے ملاقات

Published on July 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

mail.google.com
مکہ مکرمہ /اسلام آباد (یواین پی)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سفارتی و عالمی سطع پر دامے درمے سخنے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی ہے، میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی فوری طور پر عالمی توجہ کی طالب ہے ۔ مکہ مکرمہ سے موصول اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب سے ملاقات میں گلوبل روہنگیا سینٹرکے اعلیٰ سطعی وفد نے برما میں روہنگیا مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بدترین مظالم سے آگاہ کیا، جس میں قبل از آزادی 1942 ؁ء کے نسلی فسادات اور برما کی آزادی کے بعد سے مختلف فوجی آپریشنز اور بدھ انتہا پسندوں کی جانب سے مختلف ادوار میں مسلمانوں کی نسل کشی، جائیداد پر قبضوں اور کاروبار کو جکومتی تحویل میں لیکر مسلمانوں کو معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات، بالخصوص روہنگیا قوم کو ان کی شہریت سے محروم کرنے لئے غیر منصفانہ قوانین سرفہرست تھے۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو موجودہ بوٹ کرائسس اورآئی ڈی پیزکیمپوں میں مسلمانوں کی حالتِ زار کے تناظرمیں بتایا گیا کہ میانمار میں رواں سال منعقد ہونے والے انتخابات سے روہنگیا مسلمان ووٹوں کا اخراج قومی دھارے سے الگ کرنے کی حکومتی کاوش ہے جبکہ ڈرا دھمکا کر مسلمانوں کی اراضی پر قبضہ اور روہنگیا مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرکے انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کے اقدامات کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے تھائی لینڈ سمیت ہمسایہ ممالک کی سرحدوں پر پناہ کے متلاشی مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت پر سخت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت کے خلاف ظلمِ عظیم قرار دیا۔شیخ نعیم اللہ، انجینئر محمد یونس اور ڈاکٹر عمر فاروق سمیت دیگر سینئر قیادت پر مشتمل وفد نے گلوبل روہنگیا سینٹر، اراکان روہنگیا یونین اور پوری قوم کی طرف سے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی اخلاقی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان کے کردار کو کلیدی نوعیت کا قرار دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题