فیصل آباد سے 20 کروڑ تاوان کیلئے فرسٹ ایئر کی طالبہ اغوائ

Published on October 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی سے دوستی کی اور کالج کے باہر سے اغواءکرلیا، ملزم ابرار نے لوکیشن ٹریس ہونے سے بچنے کے لیے راستے میں اپنا اور مغویہ کا موبائل بھی پھینک دیا اور کسی دوسرے نا معلوم نمبر سے طالبہ کے گھر والوں سے 20 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔بتایا گیا ہے کہ مغویہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو نارنگ منڈی سے بازیاب کروا کے ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کے ایک اور ساتھی طیب کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔طالبہ ہی کے اغواءکا ایک واقعہ لاہور میں بھی پیش آیا جہاں جنرل ہسپتال میں علاج کے لیےلائی گئی 22 سال کی طالبہ پر اسرار طور پر اغواءکر لی گئی، یہ اس وقت ہوا جب گرین ٹا¶ن کی طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لیے نکلی تو طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا، ریسکیو ٹیم طالبہ کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لائی تاہم ہسپتال منتقلی کے بعد طالبہ کے ورثاءپہنچے تو لڑکی وارڈ سے غائب تھی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ علاج کے بعد لڑکی کہاں گئی؟ اس حوالے سے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جائیں گی۔ دوسری جانب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بچوں کے اغواءکی افواہیں پھیلنے لگی ہیں، جہاں لوگ ذاتی جھگڑوں کی آڑ میں بچوں کے اغوا سے جوڑ کر دشمنیاں نکال رہے ہیں، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں اغواءکی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر منظم انداز سے پھیلائی جارہی ہیں، لوگ مختلف علاقوں میں لوگوں کو اغواءکار قرار دے کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیوز بنارہے ہیں اور چند روز کے دوران شہر میں رپورٹ ہونے والی اغواءکی تمام وارداتیں جھوٹی اورغلط ثابت ہوئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy