قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا

Published on October 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

لاہور: (یواین پی)ضمنی الیکشن کا میدان،سیاسی پہلوانوں کا دنگل سج گیا، قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔پشاور، مردان، چارسدہ، ملیر، کورنگی، فیصل آباد، ننکانہ صاحب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پولنگ شام 5 بجےتک بغیرکسی وقفےکے جاری رہے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی دو، پنجاب کی چار اور سندھ کی دو نشتوں پر ضمنی انتخابات جاری ہیں تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوگا، جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes