وہاڑی میں آئل ٹینکر الٹ گیا، لوگ ڈیزل بھرتے رہے، کوئی روکنے والا نہیں

Published on July 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

وہاڑی: (یو این پی) سینچانوالہ روڈ چک نمبر 198 ای بی کے قریب سڑک خراب ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکر الٹ گیا۔ ڈیزل کی لیکج شروع ہو جانے کی وجہ سے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے ڈرم لگا کر ڈیزل اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ ٹینکر پی ایس او کا تھا اور ملتان سے لائٹ ڈیزل لے کر وہاڑی آ رہا تھا۔ جائے وقوعہ کے قریب کوئی آبادی نہیں تھی۔ تاہم اہل علاقہ کے مطابق، اردگرد موجود راہگیروں نے ٹینکر کے قریب پہنچ کر تیل جمع کرنا شروع کر دیا۔دوسری جانب، تاہم ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا کہنا ہے کہ لوگوں کے تیل جمع کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں سمیت دیگر ادارے موقع پر پہنچے اور علاقہ کو کرٹن آف کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy