آئمہ بیگ اپنے والد کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے پہنچ گئیں

Published on October 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

مکہ مکرمہ(یواین پی)گلوکارہ آئمہ بیگ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا اپنے فینز کے لیے پوسٹ میں بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔آئمہ بیگ نے مکہ مکرمہ میں اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت میری زندگی کا سب سے پرسکون اور خوبصورت وقت ہے۔ یہ میرے مکہ مکرمہ میں گزرنے والے وقت کی کچھ جھلکیاں ہیں۔آئمہ بیگ نے اپنے فینز سے مزید تصاویر شئیر کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ آئمہ بیگ اپنے والد کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کررہی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے آئمہ بیگ اپنی نجی زندگی کے تنازع پرخبروں میں رہی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes