نارویجن سفیر پیرالبریٹ السیس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

Published on October 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) نارویجن سفیر پیرالبریٹ السیس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اعتراف کرتے ہوئے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے ناروے کے سفیر پیرالبریٹ السیس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ناروے کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes