ڈاکٹرز نے میرا علاج شروع کرنے سے انکار کر دیاہے،محمد نواز شریف 

Published on March 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

لاہور (یواین پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے میرا علاج شروع کرنے سے انکار کر دیاہے ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ ہمیں صرف تشخیص کا کہا گیا ہے میں حکومت کا غیر سنجیدہ اور تضحیک امیز رویہ برداشت نہیں کروں گا حکومت ایک مرتبہ پھر میرا تمسخر اڑانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی شہبا زشریف نے بتایا کہ علالت کے باوجود نواز شریف کا حوصلہ بلندہے تاہم ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے ڈاکٹرز کوبھی ان کی صحت پرسنجیدہ تحفظات ہیں ڈاکٹرز نے نواز شریف کا فوری طور پر علاج شروع کرنے کا مشورہ دیاہے ان کو جنوری سے دل کی تکلیف شروع ہوئی ہے حکومت نواز شریف کے علاج کے معاملے پر بے حسی کا مظاہرہ کرتی رہی تین مرتبہ کے وزیراعظم کے علاج کے معاملے پر انتقام اور سیاست افسوس ناک ہے نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ سروسز ہسپتال ، جناح ہسپتال اور پنجاب اسنٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے ڈاکٹرز نے میرا علاج شروع کرنے سے انکار کر دیاہے ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ ہمیں صرف تشخیص کا کہا گیا ہے میں حکومت کا غیر سنجیدہ اور تضحیک امیز رویہ برداشت نہیں کروں گا حکومت ایک مرتبہ پھر میرا تمسخر اڑانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题